امریکا میں ایڈولف ہٹلر کے زیر استعمال رہنے والا 'ٹیلی فون 'نیلامی کے لیے
پیش کردیا گیا، امریکی ریاست میری لینڈ میں ہٹلر کے زیر استعمال رہنے والے
اس نایاب ٹیلی فون کی نیلامی 19 فروری کو کی جائی گی ،ہٹلر کے زیر استعمال
ٹیلی فون اتنی بیش قیمت میں فروخت ہونے کی توقع کی جا رہی ہے کہ سوچ کر ہی
آدمی کا دماغ چکرا جائے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایڈولف ہٹلر کے
زیر استعمال رہنے والا یہ ٹیلی فون
ایک اندازے کے مطابق دو لاکھ ڈالر سے تین لاکھ ڈالر تک ( یعنی پاکستانی
تین کروڑ روپےسے زائد ) نیلام ہونے کی توقع ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ وہی
فون ہے جس پر نازی رہنما دوران جنگ اپنے جنرلوں کو فوجی احکامات جاری کیا
کرتے تھے جب کہ اسی فون سے ہٹلر نے اپنے آخری احکامات اپنے گارڈز اور قریبی
لوگوں کو برلن کے خفیہ مرکز سے جاری کیے تھے۔